بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بھارت: شدید گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد700 سے تجاوز کر گئی

datetime 26  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت میں شدید گرمی کی لہر سے ہلاکتوں کی تعداد700 سے تجاوز کرگئی ہے۔ بھارتی ریاست آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں گرمی کی شدت بڑھنے سے اسپتال پانی کی کمی اور سن سٹروک کا شکار مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش کے متعدد اضلاع میں درجہ حرارت 43سے 47ڈگری تک جا پہنچا ہے، جبکہ تلنگانہ میں گرمی کا پارہ40 سے 45ڈگری تک ہے۔ آندھرا پردیش میں مرنے والوں کی تعداد500 سے زائد ہے، جبکہ دیگر اموات تلنگانہ ریاست میں ہوئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی یہ لہر مزید کئی روز تک جاری رہ سکتی ہے، جس کے پیش نظر دونوں ریاستوں میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گرمی سے بچنے کے لئے زیادہ سے زیادہ پانی پئیں اور لو لگنے کے باعث حالت خراب ہونے کی صورت میں قریبی اسپتال پہنچیں۔ اس کے علاوہ دونوں ریاستوں میں ضلعی انتظامیہ کو ریلوے اسٹیشنز اور بس اڈوں پر بھی خصوصی انتظامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…