منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

غریب عوام کیلئے ایک اور قابل تحسین اقدام،ہسپتالوں میں بھی پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ کرلیاگیا،احکامات جاری

datetime 8  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلی آفس میں اعلی سطح کااجلاس منعقد ہوا،جس میں پناہ گاہوں کی تعمیر کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ہسپتالوں میں بھی پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا اوروزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں پناہ گاہوں کی تعمیر کا پراجیکٹ بھی شروع کریں گے اورلاہور کے بڑے ہسپتالوں میں بھی پناہ گاہیں بنائی جائیں گی۔

وزیراعلی نے ہدایت کی کہ سیکرٹری صحت پناہ گاہوں کیلئے ہسپتالوں کے اندر اراضی کی نشاندہی کا کام کرکے رپورٹ پیش کریں۔ہسپتالوں میں پناہ گاہیں بنانے کیلئے مخیرحضرات کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔ہسپتالوں میں پناہ گاہوں کے قیام سے مریضوں کے اہل خانہ کو چھت کی سہولت ملے گی اور لاہور میں بننے والے پانچ پناہ گاہوں کو بھی قریب ترین ہسپتال سے لنک کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ نئے ہسپتالوں کے منصوبے میں پناہ گاہ کی تعمیرلازمی ہوگی۔پنجاب پناہ گاہ اتھارٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے اوراس ضمن میں پنجاب پناہ گاہ ایکٹ کا مسودہ تیار کرلیاگیا ہے ۔پناہ گاہوں کے پروگرام پر علاقائی سطح پر عملدر آمد کیلئے ریجنل بورڈ بھی تشکیل دےئے جائیں گے۔لاہور میں ریلوے اسٹیشن،داتا دربار اورسبزی منڈی میں تعمیر ہونیوالی تین پناہ گاہیں اگلے ماہ کے وسط تک مکمل ہوجائینگی۔وزیراعلی نے ہدایت کی کہ لاہور میں بننے والی پانچ پناہ گاہوں میں ڈسپنسری کے قیام کابھی جائزہ لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پناہ گاہوں کی تعمیر کا منصوبہ تحریک انصاف کی حکومت کا سڑکوں پر سونے والے افرادکو چھت کی فراہمی کیلئے احسن اقدام ہے کیونکہ غریب اوربے سہارا افراد کی خدمت ہی ہماری سیاست کا محور ہے ۔سابق ادوار میں معاشرے کے پسے ہوئے افراد کیلئے صلہ رحمی کی ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انسانیت کی فلاح و خیر خواہی کیلئے خدمات سرانجام دینا ترجیحات میں اولین ہے۔پناہ گاہوں جیسے منصوبے ہی وزیراعظم پاکستان کے فلاحی ریاست کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔

معاشرے کے پسے ہوئے افراد کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی۔ ایسے افراد سے حسن سلوک اور صلہ رحمی کا درس دین اسلام بھی دیتا ہے۔ کمشنر لاہور ڈویژن نے پناہ گاہوں کی تعمیرکے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔چیف سیکرٹری،منصوبے کے بورڈ آف گورنرز کے اراکین گوہر اعجاز،میاں احسن،خواجہ عمرفاروق،محمد یعقوب،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل، سیکرٹری سوشل ویلفیئر،کمشنر لاہورڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہوراور وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ محمد عمران نے اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…