منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

اگر آپ بھی ذیابیطس کا شکار ہیں تو روزانہ مٹھی بھر اس چیز کا استعمال عادت بنالیں

datetime 8  مارچ‬‮  2019

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک)روزانہ مٹھی بھر گریاں جیسے بادام، اخروٹ اور پستہ کھانا ذیابیطس ٹائپ 2 کے شکار افراد میں خون کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ کم کرسکتا ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ہارورڈ ٹی ایچ چن اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ گریاں ان سچورٹیڈ فیٹی ایسڈ، فائبر، وٹامن ای اور فولیٹ کے ساتھ کیلشیئم، پوٹاشیم اور میگنیشم سے بھرپور ہوتے ہیں۔

جو خون کی شریانوں سے جڑے امراض جیسے کولیسٹرول، امراض قلب اور فالج وغیرہ سے بچاؤ میں مدد دیتے ہیں۔خیال رہے کہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار افراد میں کولیسٹرول، امراض قلب اور فالج کا خطرہ کافی زیادہ ہوتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بادام، پستہ اور اخروٹ جیسی گریوں کے استعمال سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مریضوں کی دل کی صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ نہیں لیا گیا تھا۔اس تحقیق کے دوران 16 ہزار سے زائد ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار مردوں اور خواتین سے ان کی غذائی عادات کے بارے میں جانا گیا۔محققین کا کہنا تھا کہ ذیابیطس کے مریضوں میں ہارٹ اٹیک، فالج اور دیگر شریانوں سے جڑے امراض اموات اور معذوری کا باعث بننے والی سب سے بڑی وجہ ہیں۔اس تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ روزانہ مٹھی بھر گریاں کھانا ان مریضوں کی شریانوں کی صحت کو بہتر رکھنے میں مدد دیتی ہے اور سنگین امراض سے موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ کسی بھی عمر میں گریوں کا غذا میں اضافہ صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے، چاہے آپ ذیابیطس کے شکار ہوں یا نہیں، اچھا طرز زندگی اچھی صحت کی ضمانت ہوتا ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اس عادت کے نتیجے میں امراض قلب کا خطرہ 15 فیصد جبکہ خون کی شریانوں سے جڑے امراض سے موت کا خطرہ 25 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل سرکولیشن میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…