اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

پاک بھارت کشیدگی کے اثرات،پاکستانی فضائی حدود کے کچھ حصے مزید بند رکھنے کا اعلان کردیاگیا

datetime 7  مارچ‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) سول ایوی ایشن کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کے کچھ حصے مزید 24گھنٹے کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سول ایوی ایشن کے نوٹم کے مطابق رحیم یار خان، سیالکوٹ، اور اسکردو ائیر پورٹس مزید 24 گھنٹے کے لیے بند رہیں گے ، گلگت، سکھر اور مشرقی ائیر پورٹس کو بھی 24 گھنٹے کے لیے بند رکھا گیا ہے۔نوٹم میں بتایا گیا کہ ائیرپورٹس 8 مارچ کی دوپہر ایک بجے تک بند رہیں گے ،پاکستانی فضائی حدود کو استعمال کرکیکسی

اور فضائی حددو میں جانے پر بھی پابندی ہے۔نوٹم کے مطابق جن ائیر پورٹس پر فلائٹ آپریشن جاری ہے اس میں 15 مارچ کی صبح 5 بجے تک توسیع کی گئی ہے جس کے تحت چترال، ملتان، کراچی، فیصل آباد، پشاور، لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد کے ائیرپورٹس پر 15 مارچ تک فلائٹ آپریشن جاری رہے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر پاکستان کی فضائی حدود کو بند کرکے ملک بھر میں فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیاتھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…