کراچی(سی پی پی ) بھارتی پائلٹ ابھینندن کو جمعہ کے روز واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔ ابھینندن کو بھارت کے حوالے کرتے ہوئے پاکستان نے ان کا چشمہ، گھڑی اور ایک انگوٹھی واپس کردی تھی لیکن بھارتی پائلٹ کو اپنی وردی پستول پاکستان میں ہی چھوڑ کر جانا پڑی، جسے پاکستان نے اپنی فتح کی نشانی کے طور پر رکھ لیا ہے ساتھ ہی وردی کو ٹرافی آف وار کے طور پر کراچی کے معروف پی اے ایف میوزیم میں سجا بھی دیا گیا ہے۔بھارتی پائلٹ
کو جمعہ کی شب واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت حکام نے ایک دستاویز پر دستخط کیے تھے۔ جس پر درج تھا کہ جنگی قیدی ابھینندن کو درج ذیل اشیا کے ساتھ واپس کیا جا رہا ہے۔ان اشیا میں نیلے رنگ کی ایک جی شاک کیسیو رسٹ واچ، ایک انگوٹھی اور چشمہ شامل تھاجب بھارتی پائلٹ کو حراست میں لیا گیا تو اس کے قبضے سے نقشے، مختلف دستاویزات کے علاوہ ایک پستول بھی برآمد ہوا تھا جو ہر پائلٹ کے پاس ہوتا ہے۔