منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم نے اقلیتوں کے خلاف فیاض الحسن چوہان کے بیان کو برداشت نہیں کیا، فیصل واوڈا کے ساتھ اب کیا سلوک ہوگا؟بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 5  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقلیتوں کے خلاف فیاض الحسن چوہان کے بیان کو برداشت نہیں کیا۔ فیصل واوڈا کی زبان پھسل گئی تھی انہوں نے اپنی غلطی پر معافی مانگ لی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے کہ

انہوں نے فیاض الحسن چوہان کا اقلیتوں کے خلاف بیان برداشت نہیں کیا۔ فیصل واوڈا کے بیان سے متعلق بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ غلطی کسی سے بھی ہوسکتی ہے۔ فیصل واوڈا نے معافی مانگ لی تھی۔ انکی زبان پھسل گئی تھی۔ 44 لوگوں کی گرفتاری بھارت کے دباؤ کی وجہ سے نہیں تھی اے پی ایس سانحے کے بعد نیشنل ایکسن پلان سائن کیا گیا اور ملک بھر میں کارووائیاں کی گئیں اور ہمیں فاٹا سمیت ملک بھر میں کامیابیاں ملیں ۔ ہماری معاشی حالت اس بات کی متحمل نہیں ہے کہ ہم ایف اے ٹی ایف کی پابندیاں برداشت کرسکیں۔ ماضی میں امریکہ جہادی تنظیموں کو سپورٹ کرتا رہا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے پوری دنیا کے ساتھ چلنا ہے ہماری حکومت نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں بنایا اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ اسمبلی میں نیب قانون سے متعلق بل پیش کریں نواز شریف نے 30 برس حکومت کی لیکن ان کو پاکستان میں کوئی ہسپتال پسند نہیں آتا۔  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقلیتوں کے خلاف فیاض الحسن چوہان کے بیان کو برداشت نہیں کیا۔ فیصل واوڈا کی زبان پھسل گئی تھی انہوں نے اپنی غلطی پر معافی مانگ لی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے کہ انہوں نے فیاض الحسن چوہان کا اقلیتوں کے خلاف بیان برداشت نہیں کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…