ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت کھیلوں میں عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہونے لگا،ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن کی تمام ممالک کو بھارت سے تعلقات ختم کرنے کی ہدایت

datetime 5  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا نہ دینے پر ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن نے تمام ممالک کو بھارت سے تعلقات ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ذرائع کے مطابق ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن کی جانب سے پاکستان سمیت تمام رکن ممالک کو خط لکھا گیا ہے جس میں انہیں بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کے ساتھ ہر قسم کی بات چیت سے روک دیا گیا ہے،ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جب تک بھارت کی حکومت تمام ریسلرز کو ویزے جاری کرنے کی تحریری ضمانت نہیں دیتی،

اس وقت تک بھارت کی ریسلنگ باڈی سے تمام روابط ختم کردیئے جائیں۔ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی ( آئی او سی)کے احکامات کی روشنی میں عملی طور پر ایسا کرنے والی پہلی انٹرنیشنل باڈی بنی ہے، آئی او سی نے شوٹنگ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کو ویزے جاری نہ کرنے پر چند روز پہلے احکامات جاری کیے تھے۔یاد رہے کہ بھارت نے پاکستان کی شوٹنگ ٹیم کو ویزہ جاری کرنے سے انکار کیا تھا جس پر انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی نے اپنے رکن ممالک کو بھارت سے تعلقات ختم کرنے کا کہہ دیاتھا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…