منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

بھارت سے ورلڈ ٹی ٹوٹنی اور ورلڈ کپ 2023کی میزبانی بھی چھین لینے کا امکان، پاکستان کے مطالبے پرآئی سی سی نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 5  مارچ‬‮  2019 |

دبئی(آن لائن) بھارت کی پاکستان مخالف حرکتوں کی بازگشت انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بھی سب نے سنی جہاں پاکستان نے آئی سی سی پر واضح کیا کہ اگر بھارت پاکستانی کرکٹرز کو ویزوں کے اجراکی یقین دہانی تحریری صورت میں نہیں کراتا تو اس سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور ورلڈ کپ2023کی میزبانی واپس لی جائے۔

دبئی میں آئی سی سی کے اجلاس کے دوران پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بتا دیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ویزوں کے اجراکی پیشگی اور تحریری ضمانت نہ دیئے جانے پر بھارت سے میگا ایونٹس کی میزبانی واپس لی جائے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے آئی سی سی کو بتایا کہ حال ہی میں بھارتی حکومت نے پاکستانی شوٹنگ اور سنوکر کی ٹیموں کو ویزہ دینے سے انکار کیا تھا جسکی وجہ سے پاکستانی کھلاڑی انٹر نیشنل ایونٹس نہیں کھیل سکے لہذا اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی کرکٹرز اور آفیشلز کو ویزہ جاری کیا جائیگا،احسان مانی کے بیان پر آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر نے کہا کہ بھارت میں شیڈول دونوں ٹورنامنٹس سے ایک ایک سال پہلے بی سی سی آئی کو اپنی حکومت سے تحریری ضمانت لینا ہو گی،آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو کہا کہ وہ نومبر تک اپنی حکومت سے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزہ دینے کی تحریری یقین دہانی حاصل کر کے بتائے ورنہ آئی سی سی بھارت سے میزبانی واپس لے سکتا ہے۔یاد رہے کہ بھارت نے 2021میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور 2023میں آئی سی سی ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی ہے،چوں کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ پہلے ہے اس لیے بھارت سے کہا گیا ہے کہ نومبر میں آ ئی سی سی کو بھارتی کرکٹ بورڈ کی تحریری یقین دہانی درکار ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…