صنعاء (این این آئی )یمن کے جنوب مغربی ساحلی علاقے الحدیدہ میں التحیتا ڈاریکٹوریٹ میں حوثی باغیوں نے شہری آبادی پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے نو افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ادھر الحوک کے مقام پرحوثی باغیوں کی المسناء کے علاقے میں
گولہ باری سے شہریوں کے کئی مکانات تباہ ہوگئے۔ حوثی ملیشیا کی وحشیانہ گولہ باری کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری نقل مکانی پرمجبور ہوئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ حوثی باغیوں کی طرف سے شہری آبادی پر گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں ایک خاندان کے نوافراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ حوثیوں کی گولہ باری سے ایک ہی خاندان کے 3 افرادبھی ہلاک ہوئے ،مقامی طبی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بچوں کا باپ 50سالہ عبداللہ محمد قاسم، اس کے دو بچے10 سالہ سلمان عبداللہ قاسم اور 8 سالہ عمر عبداللہ شامل ہیں جب کہ پانچ بچے زخمی ہوئے ۔ادھر الحوک کے مقام پرحوثی باغیوں کی المسناء کے علاقے میں گولہ باری سے شہریوں کے کئی مکانات تباہ ہوگئے۔ حوثی ملیشیا کی وحشیانہ گولہ باری کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری نقل مکانی پرمجبور ہوئے ۔