ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل 4،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو8 وکٹوں سے ہرا دیا

datetime 4  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی( آن لائن ) پی ایس ایل کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پشاور زلمی کو 8وکٹوں سے شکست دیدی۔ پشاور زلمی کی جانب سے 166رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے احسن علی اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا تاہم احسن علی ایک رن بنا کر ثمین گل کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آ?ٹ ہوگئے،شین واٹسن اور احمد شہزاد نے دوسری وکٹ کے لیے 129رنز جوڑے اور اس دوران واٹسن نے اپنے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر کی 44ویں اور احمد شہزاد نے34ویں نصف سنچری مکمل کی

جس کے بعد احمد شہزاد50رنز بنا کر عمید آصف کی گیند پر بولڈ ہوئے،اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی تو آندرے فلیچر اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا ،دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کیلئے58رنز جوڑے جس کے بعد محمد نواز نے فلیچر کو26رنز پر بولڈ کیا ، کامران اکمل نے امام الحق کے ساتھ دوسری وکٹ کیلئے40رنز جوڑے اور اس دوران وکٹ کیپر بلے باز نے اپنی 38ویں ٹونٹی ٹونٹی نصف سنچری مکمل کی جسکے بعد امام الحق13رنز بنا فوا د احمد کا شکار بنے ،کامران اکمل اور کیرون پولارڈ نے تیسری وکٹ کیلئے31رنز جوڑے جس کے بعد کامران اکمل7چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے72رنز بنا کر حسنین کی گیند پر بولڈ ہوئے،سیمی اور پولارڈ نے محض16گیندوں پر35رنز بٹورے جس کے بعد سیمی3رنز بنا کر براوو کا شکار بنے، کیرن پولارڈ 21 گیندوں پر 44 رنز کیساتھ ناٹ آ?ٹ رہے، انکی اننگز میں 7 چھکا اور 7 چوکے شامل تھے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فواد احمد، محمد نواز اور محمد حسنین نے 1،1 وکٹ لی۔آج کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز آنے سامنے ہوں گی۔پی ایس ایل کے اب تک ہونیوالے مقابلوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے علاوہ ہر ٹیم نے 7، 7 میچز کھیلے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز نے 8، 8 میچز کھیلے۔پشاور زلمی پی ایس ایل 4 میں ابتک پہلے نمبر پر ہے،

زلمی نے 7 میچز کھیلے جس میں سے 5 میں فتح حاصل کی اور 10 پوائنٹس کیساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔دوسرے نمبر پرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہیں، کوئٹہ کی ٹیم نے بھی 7 میچ کھیل کر 5 میں فتح حاصل کی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل فور میں شروع سے ہی پہلے نمبر پر موجود رہی لیکن دوسرے مرحلے میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا پائی اور 2 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گلیڈی ایٹرز نے بھی 10 پوائنٹس حاصل کیے ہیں،پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر ہے،یونائیٹڈ نے سب سے زیادہ 8 میچز کھیلے ہیں اور 4 میں فتح حاصل کی ہے،لاہور قلندرز پی ایس ایل 4 میں اس وقت چوتھے نمبر پر ہے، قلندرز نے 7 میچ کھیلے ہیں اور 3 میں فتح حاصل کی، کراچی کنگز نے بھی 7 میچ کھیل کر 3 میں فتح حاصل کی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے،ملتان سلطانز کی کارکردگی اب تک اچھی نہیں ہے، سلطانز نے سب سے زیادہ 8 میچ کھیلے ہیں اور سب سے کم 4 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…