محمد عامر کراچی کنگز کے سکواڈ کو چھوڑ کر فوری طور پر وطن واپس روانہ،قوم سے دعاؤں کی اپیل کردی

4  مارچ‬‮  2019

ابو ظہبی( آن لائن ) کراچی کنگز کے فاسٹ باؤلر محمد عامر فوری طور پر وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ 26سالہ محمد عامر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی والد ہ کے سخت بیمار ہونے کی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ ’’ میری والدہ کی طبیعت ٹھیک نہیں اور وہ آئی سی یو میں ہے،ہمیں آپ کی دعاں کی ضرورت ہے‘‘۔محمد عامر کراچی کنگز کے ابوظہبی میں شیڈول میچز میں شرکت نہیں کریں گے اور ٹیم کے کراچی پہنچنے پر وہ اسے جوائن کر لیں گے۔

محمد عامر کی جگہ کراچی کنگز کی ٹیم مینجمنٹ فاسٹ بالر عثمان خان شنواری کو ٹیم میں شامل کر سکتی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگیا ہے ، لیگ کا فائنل 17مارچ کو نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا، لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی، لیگ رانڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائیگی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…