جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

بیرون ملک ان پاکستانیوں کیلئے وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 2  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو جلد واپس لانے کی ہدایات جاری کر دیں جس کے بعد پی آئی اے نے خصوصی آپریشن شروع کرتے ہوئے قومی ائیر لائن کے آپریشنل عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔اس حوالے سے وفاقی وزیر ہوابازی

محمد میاں سومرو نے کہا کہ پی آئی اے نے ملک کے چار بڑے ائر پورٹس سے فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا ،کراچی، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ سے پروازیں آپریٹ کی جارہی ہیں۔جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے پی آئی اے کو بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو جلد از جلد وطن واپس پہنچانے کے لئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک کو ہدایات جاری کر دیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے مسافروں کو ترجیحی بنیادوں پر واپس پہنچایا جائے،عمرہ زائرین اور خلیجی ممالک کے مسافر جن کے ویزہ کی معیاد ختم ہو رہی ان کو ترجیح دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک پانچ ہزار سے زائد مسافروں کو وطن واپس پہنچایا جا چکا ہے۔پی آئی اے کے آپریشنل عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ،پی آئی اے کے مسافروں کے متعلق شعبہ جات مسلسل مسافروں کی رہنمائی میں مصروف ہیں۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں،پی آئی اے ملکی ضروریات کے وقت مسافروں کی جانب سے تعاون پر شکر گزار ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…