لاہور (ا ین این آئی) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے انسٹیٹیوٹ آف بزنس اینڈ مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے طلبا و طالبات کے لئے نیا ڈریس کوڈ جاری کردیا۔ جس کے مطابق طلباء کے لئے ڈریس پینٹ شرٹ یا شلوار قمیض بمع ویسٹ کوٹ لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ جمعہ کے دن شلوار قمیض پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔طلباء کو ڈریس شوز پہننے ہوں گے ۔جبکہ طالبات کے لئے
شلوار قمیض جو گھٹنے کی لمبائی تک ہو ، طالبات کے لئے سلیو لیس شرٹ اور کھلے گلے والی شرٹس پہننے پر پابندی ہو گی ،طالبات کے لئے جینز،ٹائٹس اور کیپری پینٹس پہننے پر پابندی نافذ کر دی گئی اور دوپٹہ یا سکارف اوڑھنا لازمی قرار دے دیا گیا۔نئے ڈریس کوڈ کا اطلاق 11 مارچ 2019 سے ہوگا۔نئے ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی پر 5 ہزار روپے جرمانہ اور کلاسز کی اجازت نہیں ہوگی۔