اسلام آباد ( آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے مستقبل کے پاکستان کی شاندار تصویر دکھا دی،تصویر میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں بنائے گیا آزادی چوک دکھایا گیا ہے جس میں آزادی چوک کے نیچے سے لاہور میٹرو بسیں گزر رہی ہیں جبکہ آزادی چوک کے دونوں اطراف خوبصورت بلڈنگز دکھائی گئی ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے کہ شہروں میں سبزے کے لیے زیادہ سے زیادہ سے
جگہ چھوڑی جائے۔مستقبل کے شہروں کے بارے میں میرا یہ نظریہ ہے کہ عمارتوں کو عمودی طور پر بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل کے شہروں کے بارے میں میرا ایک ویژن ہے کہ شہروں میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی اجازت ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا شمار ماحولیاتی تبدیلیوں کا شکار ہونے والے ممالک میں ہوتا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ عمارتوں کی تعمیر میں عالمی معیار کی سیفٹی اسٹینڈر کیلئے قانون سازی کر رہے ہیں۔