اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بھارت نے جنگ کی شروعات کی تو پاکستان اس کا اختتام کریگا۔۔۔دشمن ملک کوبتا دیا گیا

datetime 2  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ملک سمیت طلباء کا مستقبل روشن ہے اور اپنی تعلیم مکمل کرنے والے طلباء و طالبات مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ایکسپو سنٹر میں سپریئر یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرنے والے طلباء و طالبات کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے

کہ ملک بھر کی یونیورسٹیوں سے ہزاروں طلباء پڑھ کر فارغ ہو رہے ہیں۔ اب حکومت کو انہیں روزگار فراہم کرنا ہے۔ پاکستان کو اپنے نوجوانوں پر فخر ہے۔ حکومت کو ان نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان متحد ہوا جبکہ بھارت تقسیم ہو کر رہ گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ جنگ بھارت نے شروع کی تو پاکستان اسے ختم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے۔ پاکستان کی فوجی قیادت بہت میچور ہے۔ پاکستان کا میڈیا بھی بہت میچور ہے۔ جس نے موجودہ حالات میں مثبت کردار ادا کیا۔ ہم آج بھی بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کر رہے ہیں ہمارا کشمیریوں سے لہو کا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن حکومت کی اولین ترجیح ہے اس لئے کہ پاکستان کی قیادت ایک مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پاکستان کے ساتھ ساتھ پاکستان کا مستقبل محفوظ اور روشن ہے۔ کانووکیشن میں سپریئر یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرنے والے 2300 طلباء اور طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں اور 161 طلباء و طالبات کو گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔ کانووکیشن میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…