بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

’’اسرائیل کو تسلیم کرنے میں کوئی حرج نہیں ‘‘ اسلم رئیسانی کے بیان نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

datetime 2  مارچ‬‮  2019 |

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم خان رئیسانی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اگر تسلیم کر لیا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ نواب اسلم خان رئیسانی کا کہنا تھا کہ سارا جھگڑا پانی کا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے مابین اصل تنازعہ کشمیر نہیں بلکہ پانی کا تنازعہ ہے۔ دونوں ممالک کو بندوق اور بارود کے بجائے مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے تنازعہ حل کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کشیدگی

کے باعث دونوں ممالک اربوں ڈالر دفاعی بجٹ پر خرچ کر رہے ہیں، تنازع ختم کر کے یہ رقم دونوں ممالک کو اپنے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنا چاہئیے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سابق صدر پرویز مشرف نے بھی اسرائیل سے تعلقات بنانے کے حوالے سے بیان دیا تھا۔سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل سے تعلقات بنائے جاسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…