اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ سشما سوراج مہمان ہے اور مہمان آتے جاتے رہتے ہیں ، بھارت کے پاس مبصر کا درجہ نہیں ہے ، پاکستان او آئی سی کا بانی رکن ہے، سشما سوراج کون ہے ؟اس کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا۔ جمعرات کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب قوم پر حملہ ہو گا تو مجھے فکر تو ہو گی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں ہر قسم کے حالات کے لیے تیار
رہنا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان او آئی سی کا بانی رکن ہے،او آئی سی کے معاملے پر مجھے کوئی ابہام نہیں ،باقی تو آتے جاتے رہیں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سشما سوراج کون ہے ؟اس کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سشما سوراج او آئی سی کی ممبر ہی نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سشما سوراج مہمان ہے اور مہمان آتے جاتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس او آئی سی کے مبصر کا درجہ بھی نہیں ہے۔