لندن (این این آئی)نوبل انعام یافتہ اور اقوام متحدہ کی امن کی سفیر ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ دونوں وزرائے اعظم ملکربیٹھیں،ہاتھ ملائیں اور موجودہ مسئلے کا مذاکرات کے ذریعے حل نکالیں۔ایک بیان میں ملالہ یوسفز ئی نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پرتشویش ہے،جنگ کی ہولناکیوں کا سب کو ادراک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مذاکرات کے
ذریعے مسئلے کا حل نکالیں۔ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ بین الاقوامی برادری پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کوسپورٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے لوگ جانتے ہیں حقیقی دشمن دہشت گردی، غربت، ناخواندگی اور صحت کے مسائل ہیں۔ملالہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری انسانی جانوں اورگھروں کو تباہی سے بچانے کے لیے کردار ادا کرے، اگرجوابی کارروائی اور بدلے کا سلسلہ شروع ہو جائے تو ختم نہیں ہوتا۔