اسلام آباد (این این آئی)پاک بھارت کشیدگی پر مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ نے مذاکرات کی تجویز دی ہے۔پاک بھارت موجودہ صورتحال پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی وزیرخارجہ جیریمی ہنٹ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے خطے کی سلامتی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ترکی کے وزیر خارجہ نے پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ تناؤ کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہے،بین الاقوامی قوانین کیمطابق اس تنازع کا فوری حل ضروری ہے۔جرمنی اورکینیڈانے بھی پاکستان اور بھارت کو
کشیدگی کم کرنے کا مشورہ دیا۔ترجمان جرمن وزارت خارجہ نے کہا کہ امید ہے دونوں ایٹمی پڑوسی بات چیت کاچینل استعمال کر کے کشیدگی کا پْر امن حل تلاش کرینگے۔پاک بھارت موجودہ صورت حال پر کینیڈین وزارت خارجہ کے مطابق خطہ میں امن و سلامتی کے لیے مذاکرات ہی واحد حل ہیں۔ جرمنی نے پاکستان اور بھارت سے کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ترجمان جرمن وزارت خارجہ نے دونوں ملکوں سے اپیل ہے کہ کشیدگی میں مزیداضافیوالاکوئی قدم نہ اٹھائیں۔ترجمان کے مطابق امید ہے دونوں ایٹمی پڑوسی بات چیت کاچینل استعمال کرکے کشیدگی کاپْرامن حل تلاش کرینگے۔