منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

نندی پور منصوبہ میں اربوں روپے کی کرپشن کی تصدیق ،شہباز شریف نے انجینئر کی بجائے 20گریڈ کے افسر کو منصوبہ کا سربراہ بنادیا ،افسوسناک انکشافات

datetime 27  فروری‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن)آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے نندی پور منصوبہ میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن کی تصدیق کردی ہے جبکہ نیب حکام پانچ سال گزرنے کے باوجود بھی تحقیقات مکمل نہیں کرسکے ہیں، دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ وزارت قانون و انصاف کی طرف سے تاخیری حربے استعمال کرنے سے 17ارب روپے کا نقصان ہوا تھا۔ نندی پور منصوبے کا ٹھیکہ (DECL)نامی کمپنی کودیا گیا ۔

آڈیٹر جنرل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نندی پور منصوبہ کو آپریشنل کرنے میں تاخیر سے قومی خزانے کو 4ارب 50کروڑ روپے کا نقصان ہوچکا ہے ۔ اس کی ذمہ داری نواز شریف حکومت پر عائد کی گئی ہے ۔ فرنس آئل سے گیس پر منتقلی میں تاخیر سے قوم خزانے کو 3ارب 82کروڑ کا نقصان ہوا ہے اس کی بڑی وجہ ملک میں تیل مافیا کا کردار سامنے آیا ہے ۔ آڈیٹر جنرل نے شہباز شریف کی طرف سے نندی پور کا ایم ڈی محمد محمودتعینات کرنے کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ یہ عہدہ ایم ڈ ی سے متعلق تھا جبکہ یہ عہدہ کسی انجینئر یا تکنیکی ماہر کو سونپا جانا تھا ۔ سابقہ حکومت نے نندی پور منصوبہ کے کنٹریکٹر کو 1ارب 15کروڑ اضافی ادائیگی کررکھی ہے جس کی فوری ریکوری کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ دیگر کاموں کے ریٹس میں اضافہ کرکے 33کروڑ کا نقصان کیا گیا ہے جبکہ ٹھیکیدار نے ریٹس میں غیر قانونی اضافہ کرکے 14کروڑ کا ٹیکہ لگایا تھا۔ اس ٹھیکے دار کو 99کروڑروپے کا فائدہ دیا گیا ہے۔ پی سی ون کی منظوری کے بغیر 61کروڑ روپے ٹھیکیدار کو ادائیگی ہوئی ہے ۔ آڈیٹر جنرل نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ نندی پور کا ٹھیکہ بلیک لسٹ کمپنی کو دیا گیا جس کا تعلق چین سے تھا جبکہ فرنس آئل کا پلانٹ بروقت صفائی نہ کرنیسے 93کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔ پلانٹ کوڈیزل پر چلانے سے قومی خزانے کو 97کروڑ کا نقصان ہوا ہے ۔ یہ رپورٹ پارلیمنٹ مین پیش کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…