جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان شہری سے آن لائن شادی کرکے پاکستان آنیوالی بھارتی خاتون نے تین روز بعد ہی مبینہ طورپرخودکشی کرلی ،افسوسناک انکشافات

datetime 27  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شرقپور شریف ( این این آئی) بھارت سے آن لائن شادی کرکے شرقپور آنے والی وسیمہ بی بی نے تین روز خودکشی کرلی ۔بتایا گیا ہے کہ عدالوہاب ولد محمد الیاس روزگار کے سلسلہ میں 2012سے 2015تک سعودی عرب کے شہر ریاض میں مقیم تھا جہاں اسکی بھارت کے شہر حیدر آباد کی رہائشی خاتون وسیمہ بی بی سے دوستی ہوئی ۔ عبدالوہاب 2015ء میں پاکستان واپس آگیا اور وسیمہ بی بی بھی بھارت چلی گئی اور نومبر 2018ء میں دونوں نے آن لائن شادی کر لی ۔ 22فروری 2019ء

کو وسیمہ بی بی بھارت سے لاہور آئی جسے عبدالوہاب لاہور سے بھٹی ٹاؤن شرقپور لے آیا ۔ عبدالوہاب شاہدرہ سے لاہور گیا ہوا تھا کہ وسیمہ بی بی نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی ۔وجہ یہ معلوم ہوئی ہے کہ عبدالوہاب کی ستمبر 2018ء میں پہلی شادی زینب نامی لڑکی کے ساتھ جیا موسیٰ شاہدرہ میں ہوئی تھی جبکہ وسیمہ بی بی کو پہلی شادی کے بارے علم نہیں تھا ۔ مقامی پولیس نے لاش قبضے میں لے لی اور عبدالوہاب کو حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…