اسلام آباد (این این آئی) چین نے ایک بار پھر کہا ہے کہ امید ہے پاکستان اور بھارت ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرینگے ۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے بدھ کو معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین کا موقف واضح ہے،ہمیں امید ہے کہ جنوبی ایشیاء کے دواہم ممالک ہونے کے ناطے دونوں ممالک ضبط وتحمل کا مظاہرہ کریں گے
اورخطے میں امن اوراستحکام کیلئے مذاکرات اوراقدامات کو یقینی بنائیں گے۔جب ان سے بھارت کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی سے متعلق سوال کیا گیا تو ترجمان نے کہاکہ چین نے اس صورتحال کو نوٹ کیا ہے، اس معاملے پر پاکستان اوربھارت دونوں نے اپنا موقف دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اوربھارت دونوں جنوبی ایشیاء کے اہم ممالک ہیں اوردونوں ممالک کو خطے میں امن اوراستحکام کے تناظر میں صورتحال کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔پاکستان کی جانب سے دوبھارتی طیاروں کو مارگرائے جانے کے بارے میں سوال پر ترجمان نے کہاکہ چین نے اس پیش رفت کا جائزہ لیاہے، یہ تازہ ترین پیش رفت ہے کہ پاکستان نے دوبھارتی طیاروں کو مارگرایا ہے ، بین الاقوامی برادری اس معاملہ کا گہرائی سے جائزہ لے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ دونوں ممالک ضبط وتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطے میں امن اوراستحکام کیلئے مذاکرات اوراقدامات کا آغاز کریں گے۔ چین نے ایک بار پھر کہا ہے کہ امید ہے پاکستان اور بھارت ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرینگے ۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے بدھ کو معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین کا موقف واضح ہے،ہمیں امید ہے کہ جنوبی ایشیاء کے دواہم ممالک ہونے کے ناطے دونوں ممالک ضبط وتحمل کا مظاہرہ کریں گے اورخطے میں امن اوراستحکام کیلئے مذاکرات اوراقدامات کو یقینی بنائیں گے۔