بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

سانپ کاخاتون کے جوتے میں آسٹریلیا سے سکاٹ لینڈ کا سفر

datetime 27  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈن برگ (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا سے اپنے وطن سکاٹ لینڈ واپس جانیوالی خاتون کے جوتے سے پائی تھون سانپ نکل آیا۔ سکیورٹی عملے نے سانپ پکڑ کر جانوروں کے ریسکیو سنٹر بھجوا دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میری بوکسیل نامی خاتون کے سامان میں یہ سانپ آسٹریلین شہر کوئنز لینڈ سے سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو کے 9 ہزار میل طویل سفر کے دوران گھس آیا تھا، جب خاتون نے اپنے جوتے میں سانپ کو دریافت کیا تو اس نے مدد کیلئے سکیورٹی عملے سے مدد طلب کی۔ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ

ہمیں آسٹریلیا سے لوٹنے والی خاتون نے فون کر کے بتایا کہ اس نے اپنے سوٹ کیس میں موجود جوتے کے اندر ایک سانپ کو دریافت کیا ہے، اس پر ہم وہاں پہنچے اور سانپ کو اس جگہ سے ہٹا دیا۔اب یہ سانپ جانوروں کے ایک ریسکیو سنٹر میں ہے اور ماہرین کے مطابق یہ سانپ زہریلا نہیں ہے۔ یہ واقعہ 2006 کی ایک ہالی وڈ فلم سے ملتا جلتا ہے جس میں ولن زہریلے سانپوں کو ایک طیارے میں چھپا دیتے ہیں تاکہ پرواز کے دوران ایک گواہ کو ہلاک کر سکیں مگر حقیقی زندگی میں بھی یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…