اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت کی اپنے طیاروں کی تباہی سے بدحواس ہوکرایل اوسی پر گولہ باری،پاک فوج کا بھرپور جواب ،کئی مورچے تباہ

datetime 27  فروری‬‮  2019 |

کھوئی رٹہ (آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا ، اپنے طیاروں کی تباہی سے بدحواس ہوکر لائن آف کنٹرول پر سول آبادی پر گولہ باری شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ پر بھارتی آرمی کی بلااشتعال گولہ باری ، ایک خاتون شہید ، تین افراد زخمی ، ایل او سی پر کشیدگی میں اضافہ ، تین کلو میٹر تک دیہات کو خالی کرانے کی ہدایات جاری کردی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایل او سی پر بھارتی آرمی نے

بلااشتعال سول آبادی کو نشانہ بنایا اور شدید گولہ باری کی جس سے گائوں خانپور سیری کی رہائشی خاتون شہناز بیگم زوجہ محمد صدیق عمر 45سال شہید ہوگئیں جبکہ سفیر بیگم زوجہ راجہ کرامت عمر 60سال ، عدنان ولد محمد اسلم عمر 22سال ، سمیرا دختر محمد اسلم عمر 18سال زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے کھوئی رٹہ لایا گیا پاک فوج کی دشمن کی بزدلانہ کارروائیوں کا منہ توڑ جواب بھارتی فوجی مورچوں کو نشانہ بنایا ۔کئی تباہ ہوگئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…