جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

کیا آپ ایسا اسمارٹ فون لینا پسند کریں گے جسے ایک بار چارج کردیں تو 50 دن تک کام کرتا رہے؟

datetime 27  فروری‬‮  2019 |

بارسلونا (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ ایسا اسمارٹ فون لینا پسند کریں گے جسے ایک بار چارج کردیں تو وہ کئی دن بلکہ ہفتوں تک کام کرتا رہے؟ تو دنیا کی سب سے طاقتور بیٹری والے فون انرجائزر پاور میکس پی 18 کے سے ملیں، جو کسی عفریت سے کم نہیں۔ بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران بیشتر کمپنیاں فولڈنگ فون اور فائیو جی فونز متعارف کراتی رہیں مگر انرجائزر نے

18000 ایم اے ایچ بیٹری سے لیس اسمارٹ فون پیش کردیا۔ اور اتنی طاقتور بیٹری کے نتیجے میں اس فون کی موٹائی بھی 3 عام اسمارٹ فونز کے برابر ہوگئی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ سنگل چارج پر لگاتار 48 گھنٹے تک ویڈیوز دیکھی جاسکتی ہیں جبکہ مسلسل کالز کرنے پر بھی بیٹری دوبارہ چارج کرنے کی ضرورت 90 گھنٹے بعد پڑے گی جبکہ سو گھنٹے موسیقی سن سکتے ہیں۔ اور ہاں اسٹینڈبائی موڈ پر تو اس فون کو 50 دن تک دوبارہ چارج کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔ اس فون کو دیگر ڈیوائسز کو چارج کرنے کے لیے بطور پاور بینک بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس سے ہٹ کر 6.2 انچ کے ایل سی ڈی ڈسپلے والے فون کے دیگر فیچرز بھی کافی بہتر ہیں۔ اس میں بیزل نہ ہونے کے برابر ہیں اور سیلفی کیمرا پوپ اپ لوڈیول کی شکل میں دیا گیا ہے بلکہ سیلفی کے لیے ڈوئل کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے، جن میں سے ایک 16 اور دوسرا 2 میگا پکسل کیمرا ہے۔ اس فون کے بیک پر 12، 5 اور 2 میگا پکسل پر مشتمل تین کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے ۔ اس سے ہٹ کر میڈیا ٹیک ہیلیو پی 70 پراسیسر، سکس جی بی ریم، 128 جی بی اسٹوریج اور اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔ کمپنی کے مطابق فون میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے اور اس کے باوجود بیٹری کو مکمل چارج ہونے میں 8 گھنٹے لگ جاتے ہیں۔ یہ فون موسم گرما میں مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور قیمت کا اعلان بھی اسی وقت ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…