اسلام آباد (آن لائن)سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کے بعد نیب حکام نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مزید چار رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر گرفتار کئے جانے والوں میں سابق وزیر سپورٹس اعجاز خان جاکھرانی ،وزیرجیل خانہ منظور وسان ،سابق وزیرداخلہ انور سیال اور
سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ شامل ہیں ۔نیب حکام نے ان چاروں سیاسی رہنماؤں کے خلاف تحقیقات مکمل کرلی ہیں اور اگلے چند ہفتوں میں انہیں گرفتار کیا جائے گا ۔سید قائم علی شاہ جو کہ سابق وزیراعلی سندھہیں انپر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری زمینوں کی الاٹمنٹ میں اعلی پیمانے پربے قاعدگیاں کرائی ہیں ۔منظور وسان پر الزام ہے کہ انہوں نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے ہیں اس کے علاوہ انور سیال پر بھی الزام ہے موصوف نے ترقیاتی فنڈز میں بددیانتی کر رکھی ہے اور آمدن سے زائد اثاثے بنائے ہیں ۔سابق وزیر سپورٹس اعجاز جاکھرانی پر الزام ہے کہ انہوں نے بطور وفاقی وزیر متعدد غیر قانونی کام کیئے ہیں اور آمدن سے زائد اثاثے بنائے ہیں ۔ان چاروں سیاسی مافیہ کے خلاف نیب حکام نے تحقیقات شروع کی تھیں۔تاہم نوٹسز جاری ہونے کے باوجود یہ ملزمان نیب کے ساتھ تعاون نہیں کررہے تھے اس لئے اب ان کی گرفتاریوں کے سوا کوئی چارا نہیں ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ان کی گرفتاری بارے سمری چیئرمین نیب کو نیب کراچی نے ارسال کی ہے ،چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ان کی گرفتاریوں کا عمل شروع ہوجائے گا