پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہندوستان کی جانب سے رات کی تاریکی میں جارحانہ حملہ ، ہمارے دفاعی ادارے ہوائی حملے سے کیوں غافل رہے؟مولانافضل الرحمان نے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 26  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ہندوستان کی جانب سے رات کی تاریکی میں کئے گئے جارحانہ حملے کو بزدلانہ اور شرم ناک عمل قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ملک کی دفاعی قوتیں چوکس ہوجائیں،ملکی سرحدوں کی حفاظت کریں ، قوم آپ کے شانہ بشانہ ہے ،اقوام متحدہ و دیگر بین الاقوامی ادارے اور ان کے قوانین کہاں ہیں ، ہمارے دفاعی ادارے ہوائی حملے سے کیوں غافل رہے، فی الفور پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے اور

قومی سلامتی کے ادارے پارلیمنٹ میں آکر جواب دیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اسلامیہ لاڑکانہ دودائی روڈ میں ختم بخاری کی پروقار تقریب سے خطاب کے دوران کیا ، اس موقع پر مولانا امجد خان ، مولانا راشد محمود سومرو ،قاری محمد عثمان، ،مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، علامہ ناصر خالد محمود سومرو ، مولانا عبداللہ مہر سومرانی، محمد اسلم غوری، عبدالرزاق عابد لاکھو، مولانا عبداللہ جرارپہوڑ، مولانا رمضان پھلپوٹو، سمیع سواتی،حذیفہ شاکر،مولانا محبت کھوڑو و دیگر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے تقریب میں 51 علما کرام اور 57 حفاظ کرام کی دستار دستاربندی کی،مولانا فضل الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ مشکل کی اس گھڑی میں اللہ پاک ملک کی سلامتی کی دفاعی اداروں کو ملکی سالمیت کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا کرے، جمعیت علما اسلام کا ایک ایک کارکن وطن عزیز پر جان قربان کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں ،مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ جمیعت علما اسلام اور متحدہ مجلس عمل کی جانب سے ملین مارچ کا سلسلہ جاری ہے، 28 مارچ کو ڈیرہ مراد جمالی میں ناموس رسالت ملین مارچ میں بلوچستان سے لاکھوں لوگ شریک ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملین مارچ کا مقصد پاکستان کی اسلامی نظریات کا تحفظ کرنا ہے، اسلامی نظریات کی شہ رگ کو کاٹنے والے حکمرانوں کے ہاتھ کاٹ دینگے، مولانا فضل الرحمن نے فارغ التحصیل علما اور حفاظ کرام کو مبارکباد بھی پیش کی ۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…