اسلام آباد(این این آئی)بھارت نے بالا کوٹ کے قریب جس علاقے میں ایک مبینہ تربیتی کیمپ پر بم گرانے کا دعویٰ کیا جس کے بعد علاقے کی ایکسکلوسو ویڈیو اور تصاویرمنظر عام پر آگئیں ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ ایک کھلی جگہ ہے ،کسی کی رہائش کے کوئی آثار نہیں ہیں، ایک درخت اکھڑا پڑا ہے اور کچھ گڑھے پڑے ہیں، ویڈیو کے مناظر ،بھارت نے بالا کوٹ کے قریب
جس علاقے میں ایک مبینہ تربیتی کیمپ پر بم گرانے کا دعویٰ کیا جس کے بعد علاقے کی ایکسکلوسو ویڈیو اور تصاویرمنظر عام پر آگئیں ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ ایک کھلی جگہ ہے جہاں کسی کی رہائش کے کوئی آثار نہیں ہیں، ایک درخت اکھڑا پڑا ہے اور کچھ گڑھے پڑے ہیں۔اس طرح بھارت کے اس دعوے پر سوالیہ نشان پڑ گیا ہے کہ کسی مبینہ تربیتی کیمپ کو تباہ کیا گیا ہے اور وہاں بڑی تعداد میں ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ دریں اثناء ڈی جی آئی ایس پی آر نے بدحواس بھارتی طیاروں کے گرائے گئے پے لوڈ کی تصاویر جاری کردیں۔گزشتہ رات بھارتی طیاروں نے مظفر آباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی تھی اور بھارتی طیاروں کو پاک فضائیہ کے بروقت اور موثر جواب کا سامنا کرنا پڑا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی طیاروں نے جلدبازی میں فرارہوتے ہوئے اپناایمونیشن ریلیزکیاجوکھلی جگہ پرگرا۔خوش قسمتی سے واقعے میں کسی انفرااسٹرکچرکو کوئی نقصان پہنچا نہ کسی کو گزندپہنچی۔مقامی لوگوں کے مطابق بھارتی طیارے نے جس علاقے میں ایمونیشن گرائے وہاں شجرکاری مہم کے تحت درخت لگائے جارہے ہیں ،ایمونیشن گرنے سے درختوں کو نقصان پہنچا۔