اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ نے ہندوستان کو او آئی سی کے اجلاس میں مدعو کرنے پر شدید احتجاج کر تے ہوئے کہاہے کہ موجودہ حالات میں ہندوستان کو او آئی سی کے اجلاس میں مدعو کرنا ہمیں کسی صورت گوارا نہیں۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اسلامی کانفرنس تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد العثمین سے ٹیلفونک رابطہ کیا جس میں خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف
ورزی انتہائی قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی، پاکستان کے خلاف اس بھارتی جارحیت کی مذمت کرے اور دیگر ممبر ممالک کو بھی مذمت کرنے کا کہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر خارجہ کا ھندوستان کو او آئی سی کے اجلاس میں مدعو کرنے پر شدید احتجاج کیا اور کہاکہ ہندوستان پاکستان میں دراندازی کر رہا ہے اور نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان حالات میں ھندوستان کو او آئی سی کے اجلاس میں مدعو کرنا ہمیں کسی صورت گوارا نہیں ۔