اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے بھارتی دراندازی کو عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں بھارتی دراندازی کے بعد صورتحال کا جائرہ لیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ اعلی سطح اجلاس تین گھنٹے تک جاری رہا جس میں بھارتی دراندازی کو عالمی سطح
پر اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان بھارت کا امن مخالف ایجنڈا عالمی سطح پر بے نقاب کریگا اور اس سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ کو اقوام متحدہ سمیت تمام دوست ممالک کے سامنے معاملے اٹھانے کی ہدایت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی قومی اسمبلی اجلاس میں بھی پالیسی بیان دیں گے ۔