پشاور(این این آئی)ترجمان خیبر پختونخوا حکومت اور وزیراعلی کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع اجمل وزیر نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم کے حوالے سے با اختیار جرگہ بنایا گیا ہے،پی ٹی ایم کے ساتھ مزکرات کئے جائینگے ، ایڈوائزری کمیٹی ضم شدہ اضلاع میں این ایف سی ایوارڈ کے 100 ارب روپے لگاکر ستر سال کی محرومی دور کرینگے ۔
نئے ضم شدہ اضلاع کی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعلی کے مشیراجمل وزیرنے ایڈوائزری کمیٹی کے منتخب پارلیمانی نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ،اجمل وزیرکاکہنا تھا کہ آج وزیراعلی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ بھی موجودتھے۔اب مہینے میں ایک بار ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ پی ٹی ایم کے دو رکن نے بھی اجلاس میں شرکت کی، پی ٹی ایم کے حوالے سے با اختیار جرگہ بنایا گیا ہے، پی ٹی ایم کے ساتھ مزکرات کئے جائینگے، کمیٹی پی ٹی ایم کے ساتھ بطور جرگہ مزاکرات کرے گی، انکامزید کہنا تھا کہ ضم شدہ اضلاع کے تمام منتخب ایم این ایز اور سینیٹرز پی ٹی ایم کے ساتھ جرگہ کرے گی۔۔۔ ضم شدہ اضلاع میں این ایف سی ایوارڈ کے 100 ارب روپے لگاکر ستر سال کی محرومی دور کرینگے.اوریہ سب کچھ ایڈوائزری کمیٹی کرے گی ۔ مزاکرات کب کرنے ہے کیسے کرنے ہے یہ کمیٹی فیصلہ کریگی۔۔ پریس کانفرنس میں ضم شدہ اضلاع کے اراکین قومی اسمبلی مفتی عبدالشکور،منیر اورکزئی، سینیٹرز شمیم آفریدی. ایم این اے گل ظفر باغی، مولانا جمال الدین بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔۔