جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کاپاکستان میں داخلہ ممنوع قرار دینے کیلئے حیرت انگیز قدم اُٹھالیا

datetime 25  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے پاکستان میں داخلہ ممنوع قرار دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔قرارداد تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان ریحام خان کے بھارتی چینل پر دیئے گئے پاکستان مخالف بیان کو

سراسر جھوٹ اور پاکستان کے وقار کے منافی سمجھتا ہے۔یہ ایوان یہ بھی سمجھتا ہے کہ ریحام خان شاطر خاتون ہے اور ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان کے خلاف بھارت سے مل کر اپنی مہم چلا رہی ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ریحام خان کا داخلہ ممنوع قرار دیا جائے اور اس کے ہر قسم کے بیان، انٹرویو اور خبر کو نشر کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…