بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت کے ساتھ جنگ کی صورت میں فوج اور حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے، اے این پی کامبینہ اعلان بغاوت،انتہائی تشویشناک اعلان کردیا

datetime 25  فروری‬‮  2019 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ کا کوئی امکان نہیں البتہ بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی صورت میں ہم فوج اور حکومت کا کسی صورت ساتھ نہیں دیں گے ،پاکستان اور پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ میدان میں نکلیں گے، اپنی رہائشگاہ پر مختلف پارٹی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹ کے تقدس کو پامال کر کے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے

حکمرانوں اور فوج کا ساتھ نہیں دے سکتے لیکن ملک کے عوام کی خاطر سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے،انہوں نے کہا کہ ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والے اس قابل نہیں کہ ان پر اعتبار کیا جا سکے،انہوں نے کہا کہ اے این پی اور بلور خاندان نے ہمیشہ آئین و جمہوریت کی بالادستی کی جنگ لڑی اور اس جنگ میں کئی بار اپنے پیاروں کو کھو دیا ، حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ صرف میرے گھر سے تین پیاروں کے جنازے اٹھے جس کے بدلے میں ہمیں ملکی سیاست سے بے دخل کرنے کیلئے ریاست نے پورا زور لگایااور ہماری جماعت کے گلے پر کند چھری سے وار کئے گئے، انہوں نے کہا کہ روایات کے مطابق گلہ شکوہ ہمیشہ اپنوں سے کیا جاتا ہے اور ہمیں اپنے اداروں سے گلہ ہے جنہوں نے ہمارے ساتھ ظلم و جبر کی انتہا کئے رکھی ، حاجی بلور نے کہا کہ 70ء کے انتخابات جنرل یحییٰ خان نے کرائے جس میں ذوالفقار علی بھٹو پورا پنجاب ساتھ لے گئے لیکن خوش قسمتی سے ہم نے جمعیت علمائے اسلام کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حکومت بنائی ،انہوں نے تاریخ کے اوراق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 1937اور46ء کے انتخابات میں بھی ہماری جماعت نے حکومت بنائی کیونکہ ہم نے قوم سے وفا کی جس کے صلے میں ریاستی اداروں نے ہمیشہ ہمارے ساتھ ناروا سلوک کیا،حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ اے این پی کے خلاف سازشیں اور ظلم کا نشانہ بنانے والوں کا ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی نام لیوا نہیں لیکن اے این پی آج بھی ایک جمہوری اور بڑی جماعت کے طور پر سیاسی افق پر موجود ہے ، انہوں نے کہا کہ باچا خان نے ہمیں انسانیت کی خدمت کا جو درس دیا ہم اسی پر کاربند رہتے ہوئے قوم کی خدمت جاری رکھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…