ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب اور پاکستان کے مشترکہ تجارتی حجم میں بڑااضافہ،نیا ریکارڈ قائم

datetime 25  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سعودی عرب اور پاکستان کے مشترکہ تجارتی حجم میں 23 فیصد اضافہ ہو گیا۔سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارت کا حجم 12 بلین ریال تک پہنچ گیا ہے۔ اس سے قبل باہمی تجارت کا حجم 9.8 بلین ریال تھا۔ الاقتصادیہ کی رپورٹ کے مطابق 2008 سے 2017 تک دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تجارت کا مجموعی حجم 142.4 بلین تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ، سعودی عرب کے تجارتی شرکا کی فہرست میں 25 ویں نمبر پر آتا ہے۔ گزشتہ سال سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مشترکہ تجارت کے

حوالے سے سعودی عرب نے 8.8 بلین ریال اضافی تجارت کی۔ 2016 میں اس کا حجم 6.1 ارب تھا۔سعودی عرب سے مختلف اشیا درآمد کرنے والے ممالک میں پاکستان کا نمبر 18 واں ہے۔ پاکستان سعودی عرب کو مختلف تجارتی سامان فروخت کرنے والے ممالک میں 45 ویں نمبر پر آتا ہے۔ سعودی عرب پاکستان کو سب سے زیادہ معدنیات فروخت کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔ اس شعبے میں تجارت کا حجم 6.9 بلین ریال ہے۔دوسری طرف پاکستان سعودی عرب کو سب سے زیادہ غذائی مواد فروخت کرتا ہے۔ اس کا حجم 270 ملین ریال ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…