ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف بیرون جانیوالا معاہدہ مانگ رہے ہیں،وہ چاہتے ہیں لندن کے فلیٹس میں زندگی گزاریں،سنگین الزامات عائد کردیئے گئے

datetime 25  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت دے دی جاتی تو ہر قیدی یہ استحقاق مانگتا، نوازشریف ایک مرتبہ پھر بیرون جانے والا معاہدہ مانگ رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اب لندن کے فلیٹس میں زندگی گزاریں۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے بالکل ٹھیک فیصلہ کیاہے، طبی بنیادوں پر ضمانت دے دی جاتی تو ہر قیدی یہ استحقاق مانگتا اور عدالت جاتا، دنیامیں کوئی ایسا قانون نہیں کہ طبی بنیادوں پرضمانت دیدی جائے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نوازشریف کی بیماری سے متعلق 5 میڈیکل بورڈ بن چکے ہیں، نوازشریف کی مرضی سے ہی یہ بورڈ تشکیل دیئے گئے، نواز شریف جیل میں خلیفے کی خطائیاں کھارہے ہیں، کیا کوئی دل کامریض خلیفے کی خطائیاں کھائیگا۔وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ نوازشریف ایک مرتبہ پھر بیرون جانے والا معاہدہ مانگ رہے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ اب وہ لندن کے فلیٹس میں زندگی گزاریں۔فیاض الحسن چوہان نے کہانوازشریف پاکستان کے خوردبردوان ہیں، جب یہ لوٹ مارکررہے تھے اس وقت ان کو ان چیزوں کاخیال نہیں آیا، (ن)لیگ کے رہنماعدالت جوش سے آئے تھے اور بے ہوش ہوکرگئے ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم (ن) لیگ والے نہیں بلکہ پی ٹی آئی والے ہیں، عدالتی فیصلوں کیخلاف احتجاج نہیں کریں گے اور انہیں تسلیم کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…