بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدیدمندی ،سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے ،انڈیکس متعدد نفسیاتی حدوں سے گرگیا،صورتحال تشویشناک

datetime 25  فروری‬‮  2019 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اتار چڑھاؤ کے بعدمندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 40000،39900،39800اور39700کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے60ارب77کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت31.05فیصدکم جبکہ63.58فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی

جانب سے بینکنگ، فوڈز،توانائی،کیمیکلزاوردیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبارکاآغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 40043پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا،تاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے اورسرمایہ کاری سے گریزکیا، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس 39554پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک بار پھرمارکیٹ میں خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 39600پوائنٹس کی حدبحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس409.34پوائنٹس کمی سے39606.79پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر346کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے105کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،220کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں60ارب77کروڑ15لاکھ15ہزار635روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر78کھرب93ارب 48کروڑ18لاکھ83ہزار245روپے ہوگئی۔جمعہ کومجموعی طور پر6کروڑ80لاکھ72ہزار630شیئرزکاکاروبارہوا،

جوجمعہ کی نسبت3کروڑ6لاکھ61ہزار460 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے بھنیروٹیکسٹائل کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت42.29روپے اضافے سے888.22روپے اورصنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت35.00روپے اضافے سے860.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت300.00روپے کمی سے8600.00روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت16.00روپے

کمی سے1084.00روپے ہوگئی ۔پیرکوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ22لاکھ29ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت60پیسے کمی سے12.80روپے اورصدیق سنزکی سرگرمیاں52لاکھ2ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت30پیسے کمی سے12.80روپے ہوگئی۔پیرکوکے ایس ای30انڈیکس199.23پوائنٹس کمی سے19090.73پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس602.53پوائنٹس کمی سے66957.34پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس224.54پوائنٹس کمی سے28792.24پوائنٹس پر بند ہوا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…