جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ایرا کے سابق چیرمین الطاف سلیم 3ارب 48کروڑ کی ٹیکس چوری میں ملوث قرار،معاونت کرنیوالے اعلی عہدوں پر براجمان،حکومت خاموش 

datetime 24  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) چار شوگر ملوں کے بارے میں دستاویزاتی ثبوت سامنے آئے ہیں جن میں 4 ارب 28 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری کاانکشاف ہوا ہے، اربوں روپے کی ٹیکس چوری میں مل مالکان کے علاوہ ایف بی آر کے اعلیٰ حکام بھی ملوث قرار دےئے گئے ہیں

سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب کی چار شوگر مل مالکان نے حکومت کو غلط اعداد شمار دے کر چار ارب 28 کروڑ روپے کا ٹیکس چوری کر رہی ہے یہ ٹیکس چوری پی ٹی آئی حکومت نے بھی ریکور نہیں کیاہے ملک میں گزشتہ دونوں حکومتوں میں شوگر ملز مافیا سب سے زیادہ طاقتور مافیا ہے ، اس مافیا نے سبسڈی کے نام پر اربوں روپے لوٹے تھے ۔ دستاویزات کے مطابق سابق چےئر مین ایرا الطاف سلیم نے بھی 13 ارب 48 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث قرار دےئے گئے ہیں یہ ٹیکس چوری انہوں نے اپنی ذاتی ملکیتی شکر گنج مل جھنگ میں کر کھی ہے اس کے علاوہ ہنزہ شوگر ملز کے مالکان نے بھی 27 کروڑ کی ٹیکس چوری کر رکھی ہے ان کے علاوہ عبداللہ شوگر ملز لمیٹڈ کے مالکان نے 10 کروڑ روپے کی چوری کر رکھی ہے ان کے علاوہ المعیز انڈسٹریز کے مالکان نے 43 کروڑ کی چوری کرر کھی ہے اربوں روپے کی ٹیکس چوری میں ایف بی آر کے اعلیٰ حکام بھی ملوث قرار دےئے گئے ہیں عمران خان کے بلندوبانگ دعوؤں کے باوجود شوگر ملوں سے 4 ارب28 کروڑروپے کی ٹیکس چوری کی ریکوری نہیں ہوس کی اور ایف بی آر کے کرپٹ افسران کو نہ پکڑا گیا ہے بلکہ یہ افسران اعلیٰ عہدوں پر براجمان ہیں اس حوالے سے شوگر ملز مالکان نے وضاحت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…