اسلام آباد (آن لائن) حکومت کا چینی کپیٹل مارکیٹ میں پانڈا بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ، چار اقساط میں جاری بانڈز سے 1 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہو گا جبکہ سرمایہ کاروں کو 8 فیصد سالانہ منافع دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے ’’پانڈا بانڈز‘‘ کے نام سے چینی سرمایہ کاری مارکیٹ میں بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے چار اقساط میں جاری بانڈز سے کم و بیش ایک ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملنے کا امکان ہے چینی بانڈ
مارکیٹ میں 200 ملین سے 250 ملین ڈالر مالیت کی ٹرانزیکشنز متعارف کروائی جائیں گے جبکہ پانڈا بانڈز پر 8 فی صد تک سالانہ شرح منافع بھی دےئے جانے کا امکا ن ہے۔ بانڈز کے اجراء کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ پانڈا بانڈز رواں برس اپریل کے آخر میں جاری کئے جائیں گے حکومت نے پانڈا بانڈز کے اجراء کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھر سے فنانشل ایڈوائزر کے تقر کے لئے 20 مارچ تک پیش کشیں طلب کر لی ہیں۔