اسلام آباد (این این آئی) اسپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری کے معاملہ پر پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے سینیٹ اجلاس سے قبل پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے تمام ارکان سینیٹ کو اسلام آباد طلب کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے ارکان سینیٹ کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان کریں گی۔ ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں ایوان میں احتجاج کے بعد واک آوٹ یا بائیکاٹ کرنے پر مشاورت ہوگی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر شیری رحمان دیگر اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے گی۔ ذرائع کے مطابق دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد واک آوٹ یا بائیکاٹ کا حتمی فیصلہ ہوگا۔