اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کے غیر ملکی قرضے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق پاکستان کا واجب الادا غیر ملکی قرضوں کا حجم 99 ارب11 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں بیرونی قرضوں میں 2 ارب 37کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جون 2018 میں پاکستان کے ذمے
بیرونی قرضے 95 ارب 34 کروڑ ڈالر تھے۔ذرائع کے مطابق قرضوں کے حجم میں سعودی عرب سے ملنے والے دو ارب ڈالر بھی شامل ہیں جب کہ یو اے ای اور سعودی عرب سے ملنے والے مزید ایک ایک ارب ڈالر اس قرض میں شامل نہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا ملک میں معاشی استحکام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔