جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

وزیر اطلاعات فواد چو دھری کا مستعفی ہونیکا عندیہ،وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے ساتھ اختلافات شدت اختیار کرگئے

datetime 23  فروری‬‮  2019 |

اسلام آباد( آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق اور وزیر اطلاعات فواد چودھری کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں،وزیر اطلاعات نے پی ٹی وی ایم ڈی کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر وزارت سے مستعفی ہونے کا عندیہ دیدیا ہے ۔

وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے گزشتہ روز ایم ڈی پی ٹی وی ارشد حسین کیخلاف کارروائی کیلئے آئی جی اسلام آباد کو خط لکھا کہ سرکاری ٹی وی اکاؤنٹ سے48 لاکھ روپے کی مبینہ منتقلی ہوئی ہے ۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کی وزارت سے برطرفی کی خبریں گردش میں ہیں ،فواد چودھری نے کہا کہ اگر سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی کو تبدیل نہیں کیا گیا تو وہ سنجیدگی سے استعفیٰ دینے پر غور کریں گے،یاد رہے کہ گزشتہ روز میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم نے فواد چودھری کو وزارت اطلاعات ونشریات سے عہدے سے ہٹا کر علی محمد خان کو عہدہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری اور نعیم الحق میں ٹویٹر پر ہونے والی بیان بازی نے بھی ان خبروں کو تقویت دی ہے۔ جس میں نعیم الحق نے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کو پی ٹی وی کی انتظامیہ اور بورڈ پر مکمل اعتماد ہے اور وزیر اعظم عمران خان پی ٹی وی کو بی بی سی کی طرز پر آزاد اور خود مختار بنانا چاہتے ہیں اور حکومت اس حوالے سے ہر ممکن قدم اٹھائے گی،نعیم الحق نے کہا کہ پارٹی کے آئین کو سب کو فالو کرنا پڑے گا جو بھی خلاف ورزی کرے گا اس کا پارٹی میں کوئی مستقبل نہیں۔جس پر فواد چودھری کو نعیم الحق کی پی ٹی وی میں مداخلت پسند نہ آئی اور ان کے خلاف ٹوئیٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مرزا غالب کا ایک شعر پوسٹ کیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…