پشاور/اسلام آباد(این این آئی)پی آئی اے نے پشاور سے العین کے لئے پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ جمعہ کو افتتاحی پرواز صبح 8 بجے روانہ ہوئی ۔وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔محمود خان نے مسافروں کو پہلی پرواز پر رخصت کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت خیبر پختون خوا کے عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شارجہ کے بعد العین
کے لئے پروازوں کا آغاز سے عوام کو عرب امارات کے لئے براہ راست رسائی حاصل ہو جائے گی۔انہوں نے کہاکہ پی آئی اے ترقی کی جانب گامزن ہے اور انشاء اللہ بہت جلد یہ ایک منافع بخش ادارہ بن جائے گا جو ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق محمود خان نے خیبر پختون خوا سے نئی پروازوں کے اجرا پر پی آئی اے اور بالخصوص اسکے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انکو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔