اسلام آباد (آن لائن) ترک ارکان پارلیمنٹ کا وزیراعظم عمران خان کا نام خط، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی تعریف اور قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز ترکی کی پارلیمنٹ کے اراکین نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستا ن دہشتگردی
کے خلاف جنگ میں ترکی کا قابل اعتماد شراکت دار ہے خط میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جتنی قربانیاں پاکستان نے دی ہیں اتنی قربانیاں کسی اور نے نہیں دیں ترک ارکان پارلیمنٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ ڈٹ کر دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے۔