جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم ہاؤس میں ایسے غیر منتخب لوگ موجود ہیں جن کو سیاست کا پتہ نہیں،فواد چوہدری نے اپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

datetime 20  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس میں ایسے غیر منتخب لوگ موجود ہیں جن کو سیاست کا پتہ نہیں ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی)ایمپلائز یونین کی جانب سے ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی)کے خلاف جاری احتجاج کے دوران صورت حال اس وقت دلچسپ ہوگئی جب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج میں شامل ہوگئے۔

احتجاج کے دوران وزیر اطلاعات کی آمد پر مظاہرین نے گو ایم ڈی گو کے نعرے لگائے ، اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری ایم ڈی پی ٹی وی کی مخالفت میں احتجاج کرنے والے مظاہرین کے ساتھ کھڑے ہوئے اور اپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔فواد چوہدری نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی کے مسائل کا ہمیں بخوبی علم ہے، وزیراعظم ہاؤس میں کچھ غیر منتخب لوگ بیٹھے ہیں، جنھیں سیاست کا علم نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کا مسئلہ یہ ہے کہ انتظامیہ نے اپنی تنخواہیں 25، 25 لاکھ کرلی ہیں، میں نے ایم ڈی کو ان کی کارکردگی پر خط بھی لکھا تھا اور انہوں نے ساتھ ہی سوال کیا کہ ایم ڈی پی ٹی وی کو اتنا غصہ کس بات کا ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی وی کے ملازمین اور پینشنرز مارے مارے پھر رہے ہیں، اگر اوپر کی انتظامیہ اپنی اتنی تنخواہیں مقرر کرلے گی تو نیچے نفرت پیدا ہوگی۔خیال رہے کہ پی ٹی وی ایمپلائز یونین گزشتہ 2 ماہ سے میڈیکل الاؤنس کی بندش کے خلاف احتجاج کررہی ہیں جبکہ ملازمین نے 2 ہفتے سے پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز کے باہر دھرنا دیا ہوا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…