جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

روپے کی قدرمیں کمی کیوں ہوئی؟،حکومت نے اب تک کتنے ٹریلین کے قرضے لیے ؟اور کتنے واپس بھی کر دیئے ‘گورنر اسٹیٹ بینک کا حیرت انگیزانکشاف

datetime 18  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان طارق باجوہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک سے قرضہ لیتے ہوئے کوئی حد عبور نہیں کی،تین ٹریلین کے قرضے لیے گئے اور دو ٹریلین واپس بھی کر دیئے ہیں ، رواں مالی سالی میں ملک کو کسی قسم کے مالی عدم استحکام کا سامنا نہیں ،ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہے جسے ختم کرنے کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی یونیورسٹی میں تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔طارق باجوہ نے کہا کہ رواں مالی سالی میں ملک کو کسی قسم کے مالی عدم استحکام کا سامنا نہیں ہے، ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہے جسے ختم کرنے کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔ابھی روپے کی قدر کم کرنے کی پالیسی اپنائی گئی ہے اس سے درآمدکم ہوئی اور بر آمدات بڑھی ہیں۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک سے قرضہ لیتے ہوئے کوئی حد عبور نہیں کی،وفاقی حکومت نے تین ٹریلین کے قرضے ا سٹیٹ بینک سے لیے تھے اور دوٹریلین واپس کر دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 600 ارب روپے کے کیس بینکنگ کورٹ میں زیر التوا ہیں جنہیں جلد نمٹانے کے لئے کپسٹی بلڈنگ پر فوکس کررہے ہیں، جب تک یہ کیس چلتے رہے گے بینک اس رقم کو استعمال نہیں کرسکتا،عدالت کولکھا ہے کہ ہم اپنے خرچے پرججزکی ٹریننگ کرناچاہتے ہیں۔  گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان طارق باجوہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک سے قرضہ لیتے ہوئے کوئی حد عبور نہیں کی،تین ٹریلین کے قرضے لیے گئے اور دو ٹریلین واپس بھی کر دیئے ہیں ، رواں مالی سالی میں ملک کو کسی قسم کے مالی عدم استحکام کا سامنا نہیں ،ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہے جسے ختم کرنے کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی یونیورسٹی میں تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…