منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

وزارت خزانہ کے افسران نے کروڑوں روپے قومی خزانے سے لوٹ لئے،بڑے بڑے نام شامل،افسوسناک انکشافات

datetime 17  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزارت خزانہ کے 16افسران نے ہانوریریم (Honoranum)کے نام پر کروڑوں روپے لوٹ لیے ہیں ۔ لوٹ مار مچانے والوں میں گورنر سٹیٹ بنک طارق باجوہ بھی شامل ہیں۔ای سی سی نے ان افسران کو دیے گئے کروڑوں روپے کی منظوری دینے سے انکار کرتے ہوئے کروڑوں روپے وصول کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزارت خزانہ کے گریڈ 21اور گریڈ 22کے افسران سے کروڑوں روپے کی وصولی کا کام ایف آئی اے کو سونپے جانے کا امکان ہے۔ طارق باجوہ کے علاوہ دیگر کرپٹ افسران میں شاہد محمود، طارق محمود پاشا ، سابق چےئرمین ایف بی آر ، غضنفر عباس جیلانی ،

نور احمد ، نوید علاؤالدین ، سید اعجاز علی شاہ واسطی ایڈوائزر اکنامکس ، عبدالاکبر شریفزادہ ،جوائنٹ سیکرٹری ، عامر محمود حسین جوائنٹ سیکرٹری ، سید انوارالحسن بخاری جے ایس ، وفار مسعود خان فنانس سیکرٹری ، شجاع علی سپیشل سیکرٹری فنانس ، حق نواز فنانس سیکرٹری ، ارشاد احمد جے ایس، حافظ محمد طاہر اے جی پی آر اور اشرف خواجہ ۔ ان افسران نے قومی خزانے سے غیر قانونی طریقے سے کروڑوں روپے لوٹ کراپنے اکاؤنٹس میں منتقل کئے تھے جس کے ثبوت بھی موجود ہیں لیکن عمران خان حکومت نے بھی خاموشی اختیار کرلی ہے اور افسران سے ریکوری نہیں کراسکے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…