لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی نظامِ انہضام میں بیکٹیریا کا اہم کردار ہے تاہم اب ماہرین نے دوہزار سے زائد بیکٹیریا کی نئی اقسام دریافت کی ہیں جو ہماری آنتوں اور معدے میں ہاضمے کے عمل میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ہمارے جسم میں کھربوں خوردبینی جاندار اور دیگر بیکٹیریا پائے جاتے ہیں لیکن ان کی اقسام کی بات ہو تو صرف 20 سے 40 قسم کے بیکٹیریا ہی ہمارے علم میں تھے مگر اب ان کی تعداد میں دوہزار سے زائد کا اضافہ ہو گیا
ہے۔ ماہرین کا خیال تھا کہ ہمارے معدے اور نظامِ ہاضمہ میں ایک ہزار سے 40 ہزار اقسام کے بیکٹیریا ہوسکتے ہیں لیکن اب انہیں دریافت کر لیا گیا ہے۔ماہرین نے کمپیوٹر اور میٹاجینومکس عمل کی مدد سے 2000 کے لگ بھگ نئے بیکٹیریا دریافت کیے ہیں جو بالکل نئی فیملی اور گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔ انسان ان بیکٹیریا کے متعلق بہت کم جانتا تھا، اب ان کی درجہ بندی کرنے اور نام دینے کا سلسلہ جاری ہے۔