منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

میانمار میں ظلم کا شکار مسلمانوں کا سمندر مسکن ٹھہرا

datetime 24  مئی‬‮  2015 |

 میانمار(نیوزڈیسک)میانمار میں ظلم کا شکار ہونے والے ہزاروں روہنگیا مسلمان اس وقت سمندرکی موجوں سے لڑرہے ہیں ،ان کی کشتیوں کو کوئی بھی ملک کنارے لگانے کی اجازت نہیں دے رہا، بھوک اور پیاس سے بے حال ان انسانوں کو بچانے والا کوئی نہیں، عالمی برادری بھی خاموش ہے۔سسکتے بلکتے،ادھر ادھر بھٹکتے، روہنگیا مسلمان جب اپنے ملک میانمار میں تھے، تو بدھ مت کے پیروکاروں کے ظلم کا شکار ہوئے ،گھر جلے، اپنے بچھڑے،اپنے ہی ملک میں پرائے ہوگئے،جانیں بچا کر، گھر بار چھوڑ کر کسی طرح کشتیوں میں سوار ہوئے،تو ملائیشیا ، انڈونیشیا، تھائی لینڈ سمیت کسی بھی دوسرے ملک نے بھی اپنانے سے انکار کردیا۔ ہر جگہ سے ٹھکرائے جانے کے بعدیہ روہنگیا مسلمان سمندر میں دربدر ہیں،نہ کھانے کو کچھ نہ پینے کو کچھ، درد آنکھوں سے چھلکتا ہے ،کرب کی داستان ان کے چہروں پرنمایاں ہے،یہ سمندر کی لہروں کے رحم و کرم پر ہیں ، کوئی امداد آتی ہے، تو جان میں جان آتی ہے، ایک ایک کشتی میں ہزاروں انسانوں کو ٹھونس دیا گیا ہے،سانس لینا بھی مشکل، جینا بھی مشکل، مرنا بھی مشکل،انسانی اسمگلروں نے بھی ان کی بے بسی کا فائدہ اٹھایا، منزل تک پہنچانے کے جھانسے میں رقم بٹوری،پر منزل سمندر ہی ٹہری،لیکن افسوس ا ن کی اذیت، ان کا دکھ، عالمی برادری کو نہ ہلا سکا، مسلمانوں کی سب سے بڑی تنظیم او آئی سی بھی خاموش رہی،اقوام متحدہ کے مطابق مون سون کا موسم آنے کو ہے، جب سمندر میں تلاطم ہوگا،ایسے میں اگر ان ہزاروں مسلمانوں کو بے رحم موجوں نے نگل لیا، تو ان انسانی جانوں کے ضیاع کی ذمے داری کس پر ڈالی جائے، اس کا تعین اب کرنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…