اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

ضلع ہنگو میں پانچ ماہ کی بچی میں پولیو کے وائرس کی تصدیق

datetime 15  فروری‬‮  2019 |

کوہاٹ(این این آئی)ضلع ہنگو میں پانچ ماہ کی بچی میں پولیو کے وائرس کی تصدیق ہوگئی اور اس طرح رواں سال کے دوران پولیوسے متاثرہ بچوں کی تعداد چار ہوگئی۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کے فوکل پرسن برائے پولیو بابر بن عطا اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہنگوڈاکٹرثمین جان کے مطابق گزشتہ روزضلع ہنگوکی تحصیل ٹل کے علاقہ میاں جی خیل سے تعلق رکھنے والی پانچ ماہ کی فاطمہ میں پولیو کی تصدیق ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق بچی کو پولیو کے قطرے بھی پلائے گئے تھے ۔

رواں سال 2019 میں پولیو کا پہلا کیس قبائلی ضلع باجوڑ سے 2 ؍فروری کو رپورٹ ہوا تھا جبکہ قبائلی ضلع باجوڑ میں اب تک پولیو کے چھ کیسز سامنے آئے ہیں۔رواں سال کے دوران پولیو کا دوسرا کیس ضلع بنوں میں دوسالہ بچے میں رپورٹ ہوا۔گزشتہ سال 2018 کے دوران دس کیسز سامنے آئے ہیں اور یوں اب تک ملک میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد چودہ تک پہنچ گئی ہے جوپولیو مرض کے خاتمہ پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجودبلا شبہ تشویشناک امرہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…