اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

دبئی کے صحراؤں میں جیٹ مین (اڑنے والے آدمی) پرواز کرتے دیکھے گئے، ویڈیو وائرل

datetime 14  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)اماراتی ریاست دبئی کے صحراؤں میں ایک مرتبہ پھر جیٹ مین (اڑنے والے آدمی) پرواز کرتے دیکھے گئے ہیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب اماراتی کی ریاست دبئی کے ولی عہد حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دبئی کے جیٹ مین وینس ریفٹ اور ریڈ فوگین کی جیٹ پیک پہن کر بادلوں میں خطرناک کرتب دیکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی۔ حمدان بن محمد نے مذکورہ ویڈیو عربی اور انگریزی تحریر کے ساتھ اپلوڈ کی کہ ’مستقبل یہاں ہے‘ جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو افراد کو جیٹ پیک پہنے ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگاتے ہیں اور فضاؤں میں کسی پرندے کی مانند پرواز کرنے لگتے ہیں۔ جیٹ مین صحرا میں پرواز کرتے ہوئے مختلف انداز سے کرتب دکھاتے ہیں اور کچھ لمحوں بعد ہیلی کاپٹر سے اونچی پرواز کرتے ہوئے آنکھوں سے اوجھل ہوجاتے ہیں۔ اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جیٹ مین کی ویڈیو کو 24 گھنٹوں کے دوران اتنی زیادہ وائرل ہوئی کہ اب تک اسے 7 لاکھ 63 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں۔ خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دبئی کے ولی عہد کی ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے جیٹ مین اس تحریر کے ساتھ ’جی۔۔۔مستقبل یہاں ہے‘ اپنی خوفناک کرتب کی ویڈیو خود بھی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…